آمنہ کی آمنہ پر باڈی شیمنگ

باڈی شیمنگ جدید معاشرے میں بری بات سمجھی جاتی ہے لیکن پاکستانی اداکارہ یہی کام ٹی وی شو پر کرتی دیکھی گئیں

کراچی: اپنی خوبصورتی سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی "آمنہ” حق اپنی ہی ہمنام "آمنہ” الیاس کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

آمنہ الیاس کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے آمنہ حق کو باڈی شیمنگ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو میں آمنہ الیاس اور صدف کنول ایک گیسنگ گیم کھیل رہی ہیں۔ اس دوران جب آمنہ حق کا نام آیا تو آمنہ الیاس نے آمنہ حق کی شخصیت پہچاننے کیلئے موٹاپے کا اشارہ کیا۔

دنیا کے دیگر ممالک میں باڈی شیمنگ کے خلاف قوانین بنائے گئے ہیں لیکن یہاں تو الٹی ہی گنگا بہتی نظر آتی ہے۔ یہاں سوشل میڈیا انفلوئینسرز ہی ایک دوسرے کو باڈی شیمنگ اور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

آمنہ الیاس جو خود باڈی شیمنگ کے خلاف بات کرتی نظر آتی ہیں، ان کو آمنہ حق کے ساتھ  باڈی شیمنگ کرتے ہوئے دیکھ کر آمنہ حق کے مداحوں نے شدید مذمت کی ہے۔ جبکہ آمنہ الیاس کو منافق قرار دیتے ہوئے باڈی شیمنگ کرنے پر شدید تنقید بھی کی۔

آمنہ حق نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر باڈی شیمنگ کرنے سے آپکو خوشی ملتی ہے تو کرتے رہیں۔ کچھ لوگ محبت کی بجائے نفرت کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ آمنہ حق 2003ء میں لکس کی سابقہ امبیسڈر رہ چکی ہیں، جبکہ لکس کے اشتہارات میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر