فریال محمود نے بطور اداکارہ خود کو منوالیا

فریال محمود رقیب سے کی حالیہ قسط میں نمایاں رہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ میں فریال محمود نے اپنی بہترین اداکاری سے خود کو منوالیا ہے۔ گذشتہ روز نشر ہونے والی قسط میں اداکارہ نے زبردست انداز میں ڈائیلاگز کی ادائیگی کرکے انشاء کے کردار میں جان ڈال دی۔

پاکستان کی ٹی وی اسکرین پر ایک عرصہ بعد ایسا ڈرامہ دیکھنے کو ملا جو اپنی کہانی اور کرداروں کے اعتبار سے بالکل مختلف نوعیت کا ہے۔ رقیب سے کے مقصود صاحب ہوں یا حاجرا، سکینہ ہو یا امیراں، ہر کردار کی اپنی ایک الگ شخصیت ہے جس میں خوبیوں کے ساتھ ساتھ خامیاں بھی ہیں۔ ڈرامے میں ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے مقصود صاحب اور ثانیہ سعید  نے حاجرا کا کردار نبھایا ہے۔ حدیقہ کیانی کا یہ پہلا ڈرامہ ہے۔ سکینہ کے کردار کو معروف گلوکارہ نے بخوبی ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فریال محمود کی اداکارہ ثانیہ سعید کے کردار کی تعریف

ڈرامے کا ایک اور منفرد کردار انشاء کا ہے جسے اداکارہ فریال محمود نے نبھایا ہے۔ گذشتہ روز رقیب سے کی نشر ہونے والی قسط میں فریال محمود نمایاں رہیں۔ اداکارہ نے زبردست انداز میں ڈائیلاگز کی ادائیگی کرکے انشاء کے کردار میں جان ڈال دی۔

عزت کو محبت پر ترجیح دینے والی انشاء پر جب یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ مقصود صاحب اس کے والد نہیں تو جذبات کا ایک سمندر بہہ جاتا ہے۔ فرط جذبات کی اس کیفیت میں فریال محمود نے جس طریقے سے ڈائیلاگز ادا کیے ہیں وہ لاجواب ہیں۔

فریال محمود نے رقیب سے میں اپنی متاثر کن اداکاری سے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک زبردست اداکارہ ہیں اور انہیں مستقبل میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر