پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر علی ظفر کا نغمہ ریلیز

گلوکار علی ظفر نے پاک چین سفارتی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی گلوکارہ کے ساتھ نغمہ گایا ہے۔

 پاکستان اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر گلوکار علی ظفر نے چینی گلوکارہ کے ساتھ مل کر پاک چین دوستی پر نغمہ جاری کردیا ہے۔

گلوکار علی ظفر نے پاک چین سفارتی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر چینی گلوکارہ کے ساتھ نغمہ گایا ہے۔ جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ میں نے تھوڑی سی چینی زبان سیکھی اور ہماری دوستی پر نغمہ گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کی نعت ریلیز ہوتے ہی مقبول

اس نغمے میں چینی اور اردو دونوں زبانوں کا استمعال کیا گیا ہے جبکہ مداحوں کو چینی زبان کے الفاظ کے معنی سمجھانے کے لیے اردو اور انگریزی زبان میں سطور بھی لکھی گئیں ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے یہ نغمہ اپنی سالگرہ کے دن ریکارڈ کروایا تھا۔

یہ پہلی دفعہ نہیں ہے جب علی ظفر نے کسی اہم موقع پر اپنا کوئی گانا ریلیز کیا ہوا۔ علی ظفر نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی نعت معراج ریلیز کی تھی۔

علی ظفر نے مزدوروں کے علمی دن پر مزدوروں کو خرج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنا ایک گانا ریلیز کیا تھا جس کا نام ہم مزدور ہے۔

دنیا کی بلند ترین چوٹی کےٹو پر اپنی جان گنوانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی یاد میں بھی علی ظفر نے گانا ‘ پہاڑوں کی قسم’ تیار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر