یاسرہ رضوی نے بیٹے کا نام ساحر لدھیانوی سے متاثر ہوکر رکھا؟

یاسرہ رضوی کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ماضی کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی نظم سے متاثر ہوکر رکھا ہے۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ماضی کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی نظم سے متاثر ہو کر ’ابن آدم‘ رکھا ہے۔

یاسرہ رضوی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ پوسٹ میں اپنے بیٹے کو مخاطب ہوتے ہوئے اداکارہ یاسرہ رضوی نے لکھا کہ انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور اپنے ساتھیوں کی خدمت آپ کا واحد مقصد ہے، باقی صرف تفصیل ہے۔ دعا ہے کہ آپ ایک اچھی زندگی گزاریں۔

یہ بھی پڑھیے

میاخلیفہ کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بند ہونے پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یاسرہ رضوی نے مزید لکھا ہے کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 22 مئی 2021 کو صبح 9 بج کر 50 منٹ ہوئی تھی۔

اداکارہ یاسرہ رضوی چڑیلز ویب سیریز اور ڈنک جیسے منفرد موضوعات پر بننے والے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

رواں سال اپریل میں یاسرہ رضوی نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق بتایا تھا۔ انہوں نے مختلف تصاویر شیئر کیں تھیں اور ایک تصویر میں وہ ڈرامے کی اسکرپٹ پڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

بعد ازاں ساتھی فنکاروں، دوستوں، رشتہ داروں اور مداحوں کی جانب سے یاسرہ رضوی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

یاسرہ رضوی نے 2016 میں خود سے عمر میں 10 سال چھوٹے ڈرامہ پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر