انوشے عباسی کو جم سوٹ پہننا مہنگا پڑگیا

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تصاویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی کو جم سوٹ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ورزش کا لباس زیب تن کی ہوئی تصاویر شیئر کیں تو صارفین مخالفت میں کھڑے ہوگئے۔

چند سوشل میڈیا صارفین کو فنکاروں پر بےجا تنقید کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔ کبھی اداکاروں کی تصویر تو کبھی ان کی پوسٹس بلاوجہ تنقید کی زد میں آجاتی ہیں۔ انوشے عباسی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے ورزش کا لباس زیب تن کی ہوئی اپنی چند تصاویر شیئر کیں تو شائقین کی بڑی تعداد ان کی مخالف ہوگئی اور انہیں نہایت غیر مناسب القابات سے نوازا گیا۔ کسی نے انوشے عباسی کو جم سوٹ پہننے پر سماجی و ثقافتی اقدار یاد دلائے تو کسی کو ان کے مسلمان ہونے پر شکوک و شبہات ہونے لگے۔


یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان علی ظفر کی مداح

چند سوشل میڈیا صارفین نے تو پاکستان کی پوری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر ہی کیچڑ اچھال دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے آپ پسند ہیں لیکن اس طرح نہیں، آپ کو ایسے دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب آپ ورزش کے لیے جم جاتے ہیں تو اس کے لیے جم سوٹ پہننا لازمی ہوتا ہے۔ اس کے بغیر ورزش ٹھیک طریقے سے نہیں ہوپاتی ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ورزش کرنے کے لیے وہی کپڑے پہننے پڑتے ہیں جس میں ورزش آسانی سے ہو سکے نا تو کسی دعوت میں جم سوٹ پہن کر جایا جاتا ہے اور نا ہی ورزش کرنے کے لیے ساڑہی پہنی جا سکتی ہے۔

بالکل اسی طرح سوئمنگ کرتے وقت کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم لباس گیلے ہوں اور تیرتے وقت لباس آپ کے جسم کی حرکت کو متاثر نا کرے۔ جبکہ کسی دعوت میں آپ چمکیلے اور بھڑکیلے لباس میں جاتے ہیں جو نظروں کو زیادہ بھائیں۔

متعلقہ تحاریر