سائرہ یوسف کا ناقدین کو کرارا جواب

سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو اپنے گھر کی ماسی (ملازمہ) سے تشبیہ دی تھی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارف نے سائرہ یوسف کو ماسی (ملازمہ) کہہ کر مخاطب کیا تو انہوں بھی دلچسپ جواب دے دیا۔

سائرہ یوسف کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ان دنوں ٹی وی اسکرینز سے تو غائب ہیں تاہم ماڈلنگ کو وقت دے رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی سرگرم دکھائی دیتی ہیں۔

پچھلے دنوں سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر اپنے فیشن شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں اداکارہ نے فیشن ڈیزائنر زارا شاہجہاں کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ جس پر صارف نے کمنٹ کیا کہ اتنے مہنگے لباس کے باوجود آپ میرے گھر پر آنے والی ماسی (ملازمہ) جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔ سائرہ یوسف نے اس کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میری ہمشکل اور آپ کے گھر کی ماسی (ملازمہ) پر سلام ہو۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اداکاراؤں کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ

سائرہ یوسف کے اس دلچسپ جواب نے ناقدین کے منہ بند کردیے ہیں۔ ہمارے ملک میں کسی خاتون فنکار کی طلاق کو لوگ بالکل قبول نہیں کرتے ہیں۔ طلاق یافتہ اداکارہ یا ماڈل کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ایسی تلخ باتیں اور جملے سنائے جاتے ہیں کہ کسی کا بھی دل چھلنی ہوجائے۔ لیکن سائرہ یوسف نے اداکار شہروز سبزواری سے طلاق لینے کے بعد ناقدین کو اپنے جوابات سے خاموش کرانا سیکھ لیا ہے۔

اس سے پہلے بھی اداکارہ کی میک اپ کے بغیر لی گئی تصویر پر ٹرولنگ کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس کا بھی نہایت بہترین انداز میں جواب دیا تھا۔ مختلف اداکاراؤں نے اپنی بغیر میک اپ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے سائرہ یوسف کا ساتھ دینے کی کوشش کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Palwasha Yousuf (@palwashayousuf)

متعلقہ تحاریر