فرینڈز ری یونین کے اداکار مالا مال

پہلے کے مقابلے اب فرینڈز کے اداکار بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔

ماضی کی مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کی واپسی اداکاروں کے لیے بہترین ثابت ہورہی ہے۔ ہر اداکار فرینڈز ری یونین کی محض ایک قسط کے لیے 25 لاکھ ڈالرز سے زیادہ معاوضہ وصول کررہا ہے۔

فرینڈز کا شمار 1990 کے مقبول ترین امریکی ٹی وی شوز میں ہوتا ہے۔ سیریز کی نشریات 2004 میں این بی سی ٹی وی پر اختتام پذیر ہوئی تھیں لیکن اب یہ سلسلہ دوبارہ اسٹریمنگ سروس ایچ بی او میکس اور اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم زی فائیو پر شروع کیا گیا ہے۔

امریکی سیریز کی چند نئی اقساط ری یونین کے نام سے نشر ہورہی ہیں۔ پہلے کے مقابلے اب فرینڈز کے اداکار بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق سیریز میں کام کرنے والے اداکاروں کو صرف ایک قسط کے لیے تقریباً 25 لاکھ ڈالرز سے زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ہر اداکار کو ایک قسط کے لیے 38 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ رقم دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی ٹی ایس بینڈ ’فرینڈز‘ کا مداح

امریکی میڈیا کے مطابق سیریز کے لیے معاوضے کی رقم 30 سے 40 لاکھ ڈالرز تک بڑھنے والی ہے جس کے بعد اداکاروں کا ہر قسط کے لیے معاوضہ بھی مزید بڑھا دیا جائے گا۔

فرینڈز سیریز میں شامل اداکار کورٹنی کوکس، جینیفر اینسٹن، ڈیوڈ شیویمر، لیزا کوڈرو، میتھیو پیری اور میٹ لیبلانک اس ری یونین کا حصہ ہیں۔ فرینڈز دی ری یونین کی فلم بندی پچھلے برس مکمل ہوجانی تھی مگر کرونا کی عالمی وباء کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیریز بغیر کسی اسکرپٹ مکمل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس میں رواں برس کے اوائل میں ری یونین کی ریکارڈنگ اسی انداز میں کی گئی جیسا کہ فرینڈز کی اوریجنل کامیڈی تھی۔

متعلقہ تحاریر