فلسطین پر ریپ سانگ گانے والی ایمان کی نئی ویڈیو جاری

ایمان عسکر کے مطابق لوگ انہیں سیاستدان اور سماجی کارکن سمجھنے لگے ہیں۔

پچھلے دنوں فلسطین سے متعلق ریپ سانگ گا کر شہرت حاصل کرنے والی ایمان عسکر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ریپ گانے کے ذریعے فلسطین کی کہانی دنیا کو بتانے والی ایمان ایک مصری خاتون ہیں جو کہ گانے بھی لکھتی ہیں اور ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔ پچھلے دنوں ایمان نے اپنے ریپ سانگ میں نہ صرف اسرائیلی مظالم کی حقیقت سامنے رکھی ہے بلکہ فلسطین کی تاریخ بھی بیان کردی ہے۔ 98 سیکنڈز کی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے سنا اور شیئر کیا۔ اس طرح یہ گانا راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطین کی حامی ماڈلز کے خلاف نیویارک ٹائمز کا اشتہار

ایمان نے اپنی نئی ویڈیو میں بتایا کہ جب انہوں نے یہ گانا بنایا تھا اس وقت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے صرف 3 ہزار فالوورز تھے جو کہ گانے کے وائرل ہونے کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

ایمان عسکر شہرت سے خوش ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں سیاستدان اور سماجی کارکن سمجھنے لگے ہیں۔ ایمان نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کیا ہے کہ وہ صرف ایک عام انسان ہیں جس کے ذہن میں بےشمار سوالات ہیں۔ ایمان نے نئی ویڈیو میں ایک مرتبہ پھر فسلطین میں جاری اسرائیلی مظالم کا پردہ فاش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eman Askar (@emmasworld.101)

مصری خاتون کو جس طرح راتوں رات شہرت ملی اس نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی طاقت کو عیاں کردیا۔ اگر آپ کی لگن سچی ہو اور آپ اچھا اور منفرد کام کرسکتے ہوں تو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر