ماہرہ خان اور کبریٰ خان میں سے اب کس کی شادی ہوگی؟

یہ ڈرامہ عمرہ احمد کے ناول پر مبنی ہے جو 2009 میں شائع ہوا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ کبریٰ خان کے مد مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اب لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ اس سیریل کے اختتام پر کون سی اداکارہ شادی کے بندھن میں بند جائیں گی۔

یہ پہلا ڈرامہ ہے جب یہ تینوں فنکار ایک ساتھ کسی ڈرامے میں نظر آئیں گے۔ یہ ڈرامہ عمرہ احمد کے ناول پر مبنی ہے جس ناول 2009 میں شائع ہوا تھا۔ اس ڈرامے کی کہانی تین کزن ماہرہ خان، کبریٰ خان اور عثمان مختار کے گرد گھوم رہی ہے۔

اس ڈرامے کے ہدایتکار فاروق رند ہیں جنہوں نے 2 مشہور ڈرامے پیار کے صدقے اور عشق زہے نصیب کی بھی ہدایتکاری کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر 7 سال کے بعد واپس آرہی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کا آخری ڈرامہ صدقے تمہارے تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کر لی

اب مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ اداکار عثمان مختار کے ساتھ ڈرامہ سیریل کرنے کے بعد کون سی اداکارہ شادی کریں گی۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان کی شادی ہوجائے گی تاہم کسی بھی اداکارہ نے مداحوں کے تبصروں کا جواب نہیں دیا ہے۔

اداکارہ زینب قیوم نے اسکرپٹ کے ٹائٹل پیج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈرامے میں کبریٰ خان کی والدہ شگفتہ کا کردار ادا کریں گی لیکن اداکارہ نے فوری طور پر یہ ٹوئٹ حذف کردیا تھا۔

جبکہ اداکارہ کبریٰ خان اس ڈرامے کا حصہ بننے پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

زینب قیوم تبصرے
Instagram/@zainaconda

متعلقہ تحاریر