پاکستانی اور انڈین ستاروں کے لیے خوشیوں کے دن

مئی اور جون کا مہینہ پاکستان اور انڈین ستاروں کے لیے خوشیوں کا مہینہ ثابت ہورہا ہے۔

پاکستان اور انڈین ستاروں کے لیے مئی اور جون کا مہینہ کافی خاص ہے کیونکہ ان مہینوں میں ان شخصیات کی شادی کی سالگرہ سے لے کر سالگرہ اور بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم آج اپنی 55ویں سالگرہ منارہے ہیں جبکہ انڈین اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن آج اپنی شادی کی 48ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے بالی ووڈ کی مختلف فلموں میں کام کیا ہے جن میں ابھیمان، سلسلہ اور چپکے چپکے سمیت دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دانش عائزہ خان کے لیے خوش قسمتی کی علامت؟

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے کرکٹ کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

جبکہ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو ایک بیٹی کا باپ بننے کی خوشخبری سنائی۔

اس ٹوئٹ کے بعد سے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی، کامران اکمل اور محمد نواز سمیت پاکستانی کھلاڑیوں اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے احمد شہزاد کو مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب انڈین گلوگارہ شریا گھوشال کے گھر 22 مئی کو ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور گلوگارہ نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by shreyaghoshal (@shreyaghoshal)

متعلقہ تحاریر