اداکارائیں عمر نہ چھپائیں، ویکسین لگوائیں

اداکار مانی نے پاکستان کی اداکاراؤں کو کرونا ویکسین لگوانے کا مشورہ دے دیا۔

کرونا کی وباء کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں وباء سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی جارہی ہے۔ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے کچھ ستاروں نے ویکسین لگوالی ہے جبکہ اداکار مانی نے پاکستانی اداکاراؤں کو کرونا ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے جمعرات کے روز کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی ہے جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

یہ بھی پڑھیے

سائرہ یوسف اور صدف کنول کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

اس ویڈیو پر حرا مانی کے شوہر اداکار مانی نے پاکستانی اداکاراؤں طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام مشہور اداکاراؤں کی عمریں 30 سال سے زیادہ ہیں۔ باقی سب بھی ویکسین لگوالیں۔ ویکسین حکومت کی طرف سے مفت ہے۔

مانی تبصرہ

2010 میں حرا مانی نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ ہم ٹی وی کے شو ہم دو ہمارا شو کی میزبانی کی تھی۔ اداکارہ نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز 2012 میں ڈرامہ سیریل تیری میری کہانی سے کیا تھا لیکن انہیں شہرت ڈرامہ سیریل سن یارا سے ملی تھی۔ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں تیری میری کہانی، پگلی، دل موم کا دیا اور دو بول سمیت دیگر شامل ہیں۔

اداکار مانی کا اصل نام سلمان ثاقب شیخ ہے۔ انہوں نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز کامیڈی ڈرامہ سیریل سب سیٹ ہے سے کیا تھا۔ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں یقین کا سفر اور بندش سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر