ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے سوشل میڈیا پر جواب الجواب
اداکارہ نے عاصم اظہر کا نام لیے بغیر انہیں انسٹاگرام پوسٹ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں فنکاروں کی دوستی ختم ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن انٹرنیٹ پر ہانیہ عامر کی ہراسگی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ہانیہ عامر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ معاملہ صرف ان کے پرانے دوست سے جواب الجواب کا نہیں بلکہ وہ ایک اہم مسئلے پر روشنی ڈالنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کی شکایت انٹرنیٹ پر انہیں ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے ہانیہ عامر کے ساتھ لائیو سیشن میں ایک شخص نے نہ صرف نازیبا حرکت کی بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر بھی کی گئی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ثنا فخر کا مداحوں کے نام اہم پیغام
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر کا نام لیے بغیر لکھا کہ انہیں اس شخص سے بھی شکایت ہے جنہیں خاتون کی ہراسگی مضحکہ خیز لگتی ہے۔
عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی تھی تاہم ڈیڑھ سال پہلے راہیں جدا ہونے کے بعد دونوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔ پچھلے دونوں ہانیہ عامر کی مشہور ہدایتکار وجاہت رؤف کے صاحبزادوں کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اداکارہ کی ٹرولنگ کی گئی۔ اس وقت عاصم اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’بال بال بچ گئے‘ کے عنوان سے ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے اندازہ لگایا کہ ان کا اشارہ ہانیہ عامر کی طرف ہی تھا۔
Alhamdulillah 🙏🏽😂 pic.twitter.com/7fvfBjJ2dr
— Asim Azhar (@AsimAzharr) June 5, 2021
بعدازاں عاصم اظہر نے ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ اس پوسٹ کا ہانیہ سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جب ان کی اور ہانیہ عامر کی دوستی ختم ہوئی تھی تو انہیں بھی انٹرنیٹ پر اسی طرح ہراساں کیا گیا تھا مگر وہ خاموش رہے اور صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھی تھی نہ کہ خود کو سب کے سامنے مظلوم ظاہر کیا تھا۔
— Asim Azhar (@AsimAzharr) June 6, 2021









