پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سینیئرز اور جونیئرز کا ٹکراؤ

یاسر نواز علیزے شاہ سے اور بشریٰ انصاری جنت مرزا سے ناخوش ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں سینیئرز اور جونیئرز آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ایک طرف معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اداکارہ علیزے شاہ سے ناخوش ہیں تو دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پر برہم ہوگئیں۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ اکثرو بیشتر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر یاسر نواز کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں کام کرنے کو ناخوشگوار تجربہ قرار دے دیا۔

احسن خان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز نے کہا کہ علیزے شاہ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے درمیان فرق نہیں کر پاتیں اس لیے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ پریشان ہوگئے تھے اور انہیں کاسٹ کرنے پر پچھتانے لگے تھے۔ یاسر نواز نے کہا کہ انہیں ڈرامے کی اقساط بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا مگر انہوں نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ اگر اقساط کم کرنی ہیں تو بتائیں، اضافہ تو بالکل نہیں ہوسکتا۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر نواز کی اہلیہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا کہ بطور ہدایت کار یاسر نواز کو کبھی کسی اداکار کے ساتھ کام کرنے میں مشکل پیش نہیں آئی۔ پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ان کی کسی اداکارہ کے ساتھ نہیں بن پائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

یہ بھی پڑھیے

ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

اس ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد اداکار فیروز خان علیزے شاہ کے حق میں نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا کہ علیزے شاہ انڈسٹری میں نئی ہیں۔ ان کے گھر اور دوستوں میں سے کوئی بھی شوبز سے وابستہ نہیں تھا اس لیے انہیں صورتحال کو بہتر انداز سے لے کر چلنے میں وقت لگا ہوگا۔

فیروز خان نے مزید لکھا کہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے اس قسم کی باتیں سامنے آنا مناسب نہیں لگتا۔ پوسٹ کے آخر میں فیروز خان نے علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوبارہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بخوشی راضی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری اور جنت مرزا کے درمیان بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جنت مرزا کو حالیہ ویڈیو میں جینز پر چین پہنے دیکھا گیا جس پر صلیب لٹکی ہوئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عیسائی برادری کی جانب سے دل آزاری کرنے کے الزام میں جنت مرزا کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ بعدازاں جنت مرزا نے ایک ویڈیو پیغام میں عیسائی برادری سے معافی مانگ لی۔

معاملہ یہیں ختم ہوگیا تھا کہ اداکارہ بشریٰ انصاری جنت مرزا پر برس پڑیں اور انہیں جاہل اسٹار قرار دے دیا۔ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ افسوس ہے ان اسٹارز پر جنہیں نہ اسلام کا پتہ ہے اور نہ ہی کسی اور مذہب کا علم ہے۔

بشریٰ انصاری کی پوسٹ کے جواب میں جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم سامنے آگئیں۔ تازہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنت مرزا سے غلطی ہوئی جس کی انہوں نے معافی مانگ لی۔ اگر ہم گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر گناہ گار ہیں تو آپ بھی ڈراموں اور فلمز میں کام کرتی ہیں، ایوارڈ شوز میں اسٹیج پر پرفارمنس بھی دیتی ہیں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ اسلام میں عورت کے لیے پردے کا حکم ہے، آپ بھی شوبز کی دنیا چھوڑ کر گھر میں بیٹھ جائیں۔

متعلقہ تحاریر