بحریہ ٹاؤن حملے میں فنکاروں کے املاک کو بھی نقصان
انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہمارے ارد گرد تشدد کرنے والے لوگ موجود ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کراچی حملے میں فنکاروں کے املاک بھی محفوظ نہیں رہے۔ پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور انوشے عباسی نے بھی اپنی کہانی سوشل میڈیا پر بیان کردی ہے۔
بحریہ ٹاؤن حملے کے متاثرین میں پاکستانی اداکارائیں حرا مانی اور انوشے عباسی بھی شامل ہیں۔ اداکارہ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہمارے ارد گرد تشدد کرنے والے لوگ موجود ہیں۔‘
View this post on Instagram
حرامانی نے انسٹاگرام پر انوشے عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بہت زیادہ غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ مظاہرین میرا سامان لے گئے ہیں اور آپ کے گھر کے باہر آگ لگا کر چلے گئے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیے
انوشے عباسی کو جم سوٹ پہننا مہنگا پڑگیا
یاد رہے کہ اتوار کے روز سندھ ایکشن کمیٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے سامنے دھرنا دیا تھا۔ کچھ شرپسندوں نے بحریہ ٹاؤن پر حملہ کر کے وہاں کے مین گیٹ کو آگ لگائی، توڑ پھوڑ کی اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ جبکہ مظاہرین نے اے ٹی ایم مشینوں کو توڑ کر رقم بھی نکالی۔