ملالہ یوسفزئی کا اٹلی سے رشتہ آگیا
ٹک ٹاک اسٹار نے ملالہ اور ان کی شادی کرانے کے لیے نکاح خواں کو 10 لاکھ روپے فیس کی آفر دے دی۔

اٹلی میں رہائش پذیر پاکستانی ٹک ٹاکر نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔ سکندر بخش چوہان نے نکاح خواں کو 10 لاکھ روپے فیس بھی آفر کردی۔
ملالہ یوسفزئی نے جب سے فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں شادی سے متعلق اپنے خیالات بیان کیے ہیں، متعدد افراد ان کی مخالفت میں سامنے آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ملالہ کے شادی کے بارے میں بیان پر کڑی تنقید کی لیکن اب اٹلی کے ایک نوجوان نے انہیں پسند کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی ہے۔
اٹلی کے شہر وینس میں مقیم پاکستانی نوجوان سکندر بخش کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ سے ہے۔ انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو میں ملالہ سے مخاطب ہوکر آفر دی کہ وہ برطانیہ سے اٹلی آجائیں، ٹکٹ سے کر لے سفر تک کے تمام اخراجات وہ خود اٹھائیں گے۔ سکندر بخش نے ملالہ کو پیشکش کی کہ وہ اٹلی آکر ایک دن ان کے ساتھ رہیں اور پھر شادی کا فیصلہ کریں۔
پاکستانی نژاد اٹلی میں مقیم نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹوکر نوجوان نے ملالہ کو شادی کی آفر کردی pic.twitter.com/IlRYulYQwa
— Malik Sultan Awan🇵🇰🇹🇷 (@maliksultan095) June 8, 2021
یہ بھی پڑھیے
ملالہ کی شادی سے متعلق سوچ پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ
صرف یہی نہیں بلکہ اٹلی کے ٹک ٹاک اسٹار نے ملالہ اور ان کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو 10 لاکھ روپے فیس ادا کرنے کی بھی آفر کردی۔
نوجوان ٹک ٹاکر کے مطابق ان کا وینس میں اپنا گھر ہے، اچھی نوکری ہے جبکہ پاکستان میں بھی جائیدادیں موجود ہیں۔ سکندر بخش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے ’ووگ‘ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نہیں جانتیں کہ کبھی شادی کریں گی بھی یا نہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ ملالہ کے مطابق اگر آپ کسی شخص کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے نکاح کی ضرورت نہیں ہے۔