سوشل میڈیا پر فنکاروں کے تنازعات سے سارہ الیاس تنگ

سارہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ فنکاروں کو اَن فولو کردیا ہے جو ڈراموں سے زیادہ انسٹاگرام پر اداکاری کررہے تھے۔

آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں کے درمیان تنازعات چل رہے ہیں اور ان حالات سے پاکستانی خاتون صحافی سارہ الیاس تنگ آچکی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سارہ الیاس نے لکھا کہ میں نے کچھ فنکاروں کو اَن فولو کردیا ہے جو ڈراموں سے زیادہ انسٹاگرام پر اداکاری کررہے تھے، اب میں سکون میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کرکٹ کے میدان میں بھی آمنے سامنے

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ روز سے پاکستانی فنکاروں کے درمیان تنازعات چل رہے ہیں جبکہ اس تکرار میں دیگر فنکار ایک دوسرے کی حمایت میں نظر آرہے ہیں۔ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان تکرار کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد پاکستان کے کچھ ستارے سوشل میڈیا کی مخالفت میں نظر آئے تھے۔

اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں علیزے شاہ کے ساتھ ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں کام کرنے میں دشواری پیش آئی تھی اور وہ اداکارہ کو ڈرامے میں کاسٹ کرنے پر پچھتانے لگے تھے۔ اس بیان کے بعد اداکار فیروز خان علیزے شاہ کے حق میں سامنے آئے تھے۔

ادھر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے درمیان بھی تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ ان تمام واقعات پر سارہ الیاس نے لکھا کہ ان مشہور شخصیات نے انسٹاگرام کو ایک زہریلا مقام بنا دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر