عامر لیاقت حسین ایکسپریس ٹی وی سے فارغ

اینکر پرسن نے ایکسپریس ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو کردیا ہے۔

پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت حسین نے ایکسپریس ٹی وی کو الوادع کہہ دیا ہے۔ گزشتہ روز اینکر پرسن نے ایکسپریس ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو بھی کردیا ہے۔

عامر لیاقت حسین پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے ایک ایسے شخص ہیں جو خبروں میں رہنے کا فن جانتے ہیں۔ کبھی اینکر پرسن کی تیسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں تو کبھی ان کا ناگن ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس سال ایکسپریس ٹی وی پر رمضان نشریات کی میزبانی کرنے والے عامر لیاقت حسین نے چینل کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

گزشتہ روز سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر عامر لیاقت حسین کو چینل سے فارغ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ کہا جارہا تھا کہ ایکسپریس ٹی وی کی انتظامیہ نے انہیں خود چینل سے نکال دیا ہے تاہم اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by uptoday-entertainment (@uptoday.pk)

یہ بھی پڑھیے

رمضان ٹرانسمیشن میں کون بازی لے گیا؟جیتو پاکستان یا جیوے پاکستان؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن پیارا رمضان کو خوب مقبولیت ملی تھی۔ چند پروگرامز کے ویڈیو کلپس پر تو متعدد میمز بھی بنائی گئیں تھیں۔ عامر لیاقت حسین نے شو کے سیٹ پر معروف ایتھلیٹ نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی تو گر پڑے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

عامر لیاقت حسین کا رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ پر ناگن ڈانس بھی سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہوا لیکن شو پر بلائے جانے والے چند مہمان عامر لیاقت حسین کے رویے سے نالاں بھی ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عامر لیاقت حسین کو بدتمیزی اور نامناسب تبصروں کے باعث چینل سے فارغ کیا گیا ہے۔

یہ بات تو واضح ہوگئی ہے کہ عامر لیاقت حسین اب ایکسپریس ٹی وی سے وابستہ نہیں رہے ہیں مگر انہوں نے نوکری خود چھوڑی ہے یا انہیں نکالا گیا ہے، اس پر ابھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر