پاکستان کی گلیوں میں ٹیلنٹ ہی ٹیلنٹ
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی چند ویڈیوز نے ثابت کردیا ہے کہ بچے ہوں یا بوڑھے ہر کوئی اپنے فن میں ماہر ہے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کوئی رقص میں مہارت رکھتا ہے تو کوئی سر چھیڑ کر کمال کردیتا ہے۔ گلی کے بچے ہوں یا بوڑھے ہر کوئی اپنے فن میں ماہر ہے۔
اکثر ٹی وی پروگرامز میں کہا جاتا ہے کہ ہمارے ملک میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے بس اسے تراشنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے کیونکہ پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی چند ویڈیوز نے ثابت کردیا ہے کہ بچے ہوں یا بوڑھے ہر کوئی اپنے فن میں ماہر ہے۔ پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک قلفی والے بابا کی ویڈیو شیئر کی جو کہ اپنی دھن میں مگن سریلی آواز کا جادو جگاتے ہوئے قلفی بیچنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Wah. Qulfi walay bhai, Kya baat ha کھاۓ بغیر مزا آ گیا pic.twitter.com/YJeimzhboJ
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 10, 2021
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی گلوکاروں کا انڈین عوام سے اظہار یکجہتی
پچھلے دنوں ٹوئٹر پر ایک بچی کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ڈرم کی بِیٹس پر رقص کررہی تھی۔ مجمعے میں بچی کو آگے جانے کی جگہ تک نہ ملی لیکن اسے اس بات سے کوئی غرض نہیں تھی کہ ڈرم کہاں ہے اور اسے کون بجا رہا ہے، وہ صرف دھن سنتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھی۔
This is the Best thing i Saw today. ❤️ pic.twitter.com/T87qESJ9ls
— I b r a h e e m 🇵🇰 (@Ibraheeeeem92) June 9, 2021
سوشل میڈیا پر سرائیکی زبان کے مشہور گانے چیٹا چولا گاتے ہوئے ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے اپنی زبردست گلوکاری سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ سمیت دیگر پیپلز پارٹی اراکین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔
Chitta Cholaa… PPP Music class of 2020.
Thanx to Instagram reminder 😆💗 @bercha_i pic.twitter.com/zsWYHJ1qib— M-S-A (@Hunzowe_Hayen) June 9, 2021









