کیا زارا نور عباس ماں بننے والی ہیں؟

اداکارہ نے کہا ہے کہ کچھ چیزیں میرے اختیار میں نہیں ہیں بلکہ اللہ کے اختیار میں ہیں۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ سریل ’دلِ مومن‘ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد مداحوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے پیغام میں لکھا کہ مجھے اس ڈرامے میں فیصل قریشی، مومل شیخ، تارا محمود اور دیگر شخصیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر مجھے  ڈرامہ سیریل چھوڑنا پڑرہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے لکھا کہکچھ چیزیں میرے اختیار میں نہیں ہیں بلکہ اللہ کے اختیار میں ہیں۔ ڈرامے کی کہانی بہت اچھی ہے اور ڈرمے کی کاسٹ کے ساتھ میرے اختلافات نہیں ہیں۔ میں اس ڈرامے کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ سفر ابھی باقی ہے، تب تک کے لیے انتظار کریں۔

یہ بھی پڑھیے

دھوپ کی دیوار کا پوسٹر جاری

دلِ مومن ڈرامہ بہت جلد جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا جس میں ہدایتکاری کے فرائض شہزاد شیخ نے انجام دیئے ہیں۔ تاہم اداکارہ کی جانب انسٹاگرام پر اس اعلان کے بعد مداحوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامے کو خیرباد کہا ہے۔

اداکارہ زارا نورعباس نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز 2016 میں ڈرامہ سیریل دھڑکن سے کیا تھا لیکن اداکارہ کو شہرت ڈرامہ سریل خاموشی سے ملی تھی۔ زارا نور عباس نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں زیبائش اور لمحے سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر