پاکستان میں بھی نیشنل فلم اور ڈرامہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ

یہ ایوارڈ پاکستان کی وفاقی حکومت اور آرٹس کونسل کراچی کی مشترکہ کاوش ہے۔

آرٹس کونسل کراچی اور وفاقی حکومت نے ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ اور ’نیشنل ڈرامہ ایوارڈ‘ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلموں اور ڈراموں کو قومی سطح پر ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیوز نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے بتایا کہ نیشنل فلم ایوارڈ اور نیشنل ڈرامہ ایوارڈ الگ الگ ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری گزشتہ روز کراچی آئے تھے تو اُن سے اس حوالے سے بات ہوئی تھی۔

آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ وفاقی حکومت اور آرٹس کونسل کراچی کی مشترکہ کاوش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار کو 3 عالمی ایوارڈز مل گئے

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نیشنل ایوارڈز ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ٹی وی چینلز کے ایوارڈز تو ہیں لیکن نیشنل ایوارڈ نہیں ہے۔ ملک میں ایک غیرجانبدار ایوارڈ کی ضرورت ہمیشہ سے ہی تھی جسے حاصل کر کے فنکار بھی فخر محسوس کریں۔ اب پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی مختلف اقسام کی فلموں اور ڈراموں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

جیوری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں احمد شاہ نے کہا کہ بہترین فلم اور ڈرامے کا انتخاب کرنے کے پینل میں آزاد لوگوں کو شامل کیا جائے گا جس میں کسی بھی قسم کا تعصب شامل نہیں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر