کومل عزیز خان شوبز انڈسٹری میں کس سے متاثر ہیں؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر ادیب رضوی اور ان جیسی کئی شخصیات سے متاثر ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کومل عزیز خان انڈسڑی میں کسی بھی شخصیت سے متاثر نہیں ہیں بلکہ وہ پاکستان کے مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سے متاثر ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کس شخصیت سے متاثر ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے آبادی پر قابو پانے کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کوشاں

سوال کے جواب میں اداکارہ کومل عزیز خان نے لکھا کہ انڈسٹری میں کسی بھی شخصیت سے متاثر نہیں ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ شوبز شخصیات کے بارے میں کیا متاثرکن ہے، ان کی شکل؟ ان کے پیسے؟ یا یہ کہ وہ مزید پیسے کمانے کی کوشش کررہے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر ادیب رضوی اور ان جیسی کئی شخصیات سے متاثر ہوں جو انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کیے بغیر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

اداکارہ کومل عزیز خان نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز 2015 میں ڈرامہ سیریل عشق بے نام سے کیا تھا۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں بے خودی، بھروسہ پیار تیرا اور حقیقت سمیت دیگر شامل ہیں۔ اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل مہلت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر