پاکستانی فنکار اسکردو اور ہنزہ کی سیر پر

عمران عباس اور انوشے عباس ہنزہ اور عاطف اسلم اسکردو میں موجود ہیں۔

ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اسکردو اور ہنزہ کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پاکستان میں خوبصورت جھیلیں، اونچے پہاڑ اور حسین وادیاں موجود ہیں جو ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ ان دنوں پاکستانی فنکار بھی اسکردو اور ہنزہ کے خوبصورت مناظر کو اپنی یادوں میں محفوظ کررہے ہیں۔

اداکارہ انوشے عباس آج کل اپنے دوستوں کے ہمراہ وادی ہنزہ میں چھٹیوں سے محظوظ ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرم پر وادی ہنزہ کی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف باصلاحیت، ثناء جاوید بدلحاظ

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم بھی آج کل اسکردو میں موجود ہیں۔ وہ اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ اداکارہ سجل علی بھی نظر آئیں گی۔ تاہم سجل علی نے اب تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسکردو کے خوبصورت پہاڑ نظر آرہے ہیں۔

ادھر اداکار عمران عباس بھی گزشتہ ماہ وادی ہنزہ کی سیر کو روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ہنزہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر