صحیفہ جبار خٹک اپنے کردار سے ناخوش

اداکارہ ڈرامہ ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں اپنے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں اپنے کردار ’میرب‘ سے ناخوش ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کیا جس میں اُن سے ایک سوال کیا گیا کہ ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ہے؟

اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ڈرامہ ختم ہونے کے بعد یہ کہنا غلط ہوگا کہ میں یہ ڈرامہ کر کے پچھتارہی ہوں۔ اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوئی۔ میں آپ کو تفصیلات تو نہیں بتا سکتی لیکن کاش میں اس ڈرامے میں اتنا زیادہ نہ روتی۔ اگر ڈرامے میں کچھ چیزیں ویسی نہیں ہوتی جیسی ہوئی ہیں تو یہ ڈرامہ زیادہ بہتر ہوتا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @lollywoodsparkofficial_

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکار اسکردو اور ہنزہ کی سیر پر

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ گزشتہ سال جولائی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں اعجاز اسلم، فیصل قریشی، کنزہ رزاق اور صحیفہ جبار خٹک مرکزی کردار میں دکھائی دیئے تھے۔

صحیفہ جبار خٹک نے پاکستان کی شوبز انڈسڑی میں اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ جبکہ انہوں نے ڈرامہ کیریئر کا آغاز 2018 میں ڈرامہ سیریل ’تیری میری کہانی‘ سے کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر