خلیل الرحمان اور صبا قمر تنقید کی زد میں

ٹوئٹر صارفین نے خلیل الرحمان قمر کے لیے نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ انہیں گالیاں بھی دیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات اپنی تصاویر اور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں۔ آج کل اداکارہ صبا قمر اور معروف مصنف خلیل الرحمان قمر عوام کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

اداکارہ صباقمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’اللہ‘ لکھا جس کے بعد ٹوئٹر صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جوانی میں توبہ اور عبادت کرنا اچھی بات ہے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اللہ سے معافی بھی لوگوں کو دکھا کر مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مارننگ شوز کے بے تکے موضوعات پر ندا یاسر تنقید کی زد میں

ادھر گزشتہ دنوں لاہور کے ایک مدرسے کے مہتمم مفتی عزیز الرحمان کی ایک طالبعلم کے ساتھ بدفعالی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس پر پاکستانی مصنف خلیل الرحمان قمر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جب استاد جرم کرتا ہے تو کوئی بھی سوال نہیں اٹھاتا۔ لیکن جب ایک مولوی جرم کرتا ہے تو ہر کوئی اسلام پر تنقید شروع کردیتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟‘

سوشل میڈیا صارفین نے خلیل الرحمان قمر کے اس تبصرے پر نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ انہیں گالیاں بھی دیں۔

متعلقہ تحاریر