ایسرا بیلجک پاکستانیوں کی تنقید کی زد میں

اداکارہ نے ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے جسے مداحوں نے موضوع تنقید بنایا ہے۔

ترک اداکارہ ایسرا بیلجک نے ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید شروع کردی ہے۔

اداکارہ ایسرا بیلجک نے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریز ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے کردار اور اداکاری کو پاکستان میں سمیت دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے بعد پاکستانی مداحوں نے ان کے لباس کو موضوع تنقید بنا لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)

یہ بھی پڑھیے

خلیل الرحمان اور صبا قمر تنقید کی زد میں

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ ایک مسلمان ہیں۔ انہوں نے ارطغرل ڈرامہ سیریز میں بہترین اداکاری کی ہے جس میں انہیں ایک مذہبی خاتون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اداکارہ کو حقیقی زندگی میں بھی اسی پر عمل کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ اسلامی لباس میں بہت خوبصورت لگتی ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ  وہ ایسے لباس کے ساتھ فوٹوشوٹ نہیں کروائیں کیونکہ پاکستانی انہیں پسند کرتے ہیں۔

ایسرا بیلجک

متعلقہ تحاریر