ڈرامہ ’ڈنک‘ میں ازیکا ڈینیئل کا کردار مداحوں کو بھا گیا

ڈرامے میں اداکارہ منال نامی لڑکی کا کردار کررہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ آج کل پاکستان کے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور ڈرامے کے مداح اداکارہ ازیکا ڈینیئل کے کردار ’منال‘ کی تعریف کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ڈنک اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہے۔ اس ڈرامے میں ثناء جاوید، بلال عباس اور فہد شیخ سمیت دیگر فنکار موجود ہیں۔

ڈرامے میں اداکارہ ثناء جاوید کے کردار کا نام امل ہے، اداکار بلال عباس حیدر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ فہد شیخ سفیر کے کرادر میں نظر آرہے ہیں۔ بدر محمود کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی محسن علی شاہ نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف باصلاحیت، ثناء جاوید بدلحاظ

اس ڈرامے میں اداکارہ ازیکا ڈینیئل ’منال‘ نامی لڑکی کا کردار ادا  کررہی ہیں جسے انتہائی جرت مند دکھایا گیا ہے۔ اداکارہ کے اس کردار کی مداح خوب تعریف کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئی قسط کی جھلکیاں شیئر کی ہیں جبکہ ڈرامے کے مداحوں کو آنے والی اقساط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

متعلقہ تحاریر