فواد خان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

ڈرامے میں فواد خان کے مدمقابل عائشہ عمر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فواد خان نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تیاری کرلی ہے۔ 8 سال بعد فواد خان نئے ڈرامہ سیریل ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فواد خان نے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ میں نہ صرف پاکستان میں کامیابیاں سمیٹیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت کے بھی چہیتے اداکار بن گئے۔ ہر دل عزیر فواد خان کی 8 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے۔ فواد خان نے اپنی واپسی کے لیے ایک مرتبہ پھر ہم ٹی وی کا انتخاب کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

یہ بھی پڑھیے

فواد خان ہالی ووڈ کے سپرہیرو؟

ڈرامے کی کہانی نامور مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی ہے۔ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی مکمل کاسٹ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فواد خان کے مدمقابل اداکارہ عائشہ عمر اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ مداح عائشہ عمر کو ناول کے کردار علیزے کے روپ میں ٹی وی اسکرینز پر دیکھیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال فروری میں فرحت اشتیاق کے اس ناول پر ڈرامہ بنانے کی خبریں سامنے آئیں تھیں لیکن کرونا کے باعث پروجیکٹ روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے فواد خان نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلمز کے علاوہ بالی ووڈ فلم خوبصورت، کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے بھارت میں خوب نام کمایا تھا۔

متعلقہ تحاریر