سونیا حسین کو امریکا کی یاد ستانے لگی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 3 شخصیات اس وقت امریکا میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات آج کل امریکا میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں جبکہ اداکارہ سونیا حسین کو بھی وہاں گزارے ہوئے دن یاد آرہے ہیں۔
اداکارہ حرا مانی ان دنوں اہل خانہ کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور انسٹاگرام پر خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فنکار اسکردو اور ہنزہ کی سیر پر
حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے گاڑی میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ بیرون ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے ساتھ حرا مانی نے ’عورت مارچ‘ کا مخصوص اور سب سے مشہور نعرہ ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘ لکھا۔
ادھر ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بھولا کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف بھی ان دنوں امریکی شہر نیویارک میں چھٹیاں منارہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ انوشے اشرف بھی اس وقت نیویارک میں موجود ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں امریکا میں کرونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
جبکہ اداکارہ سونیا حسین کو بھی اب امریکا کی یاد ستانے لگی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی پُرانی تصاویر شیئر کیں ہیں۔
View this post on Instagram









