اسٹیون اسپلبرگ کا نیٹ فلکس کے لیے ہدایتکاری کا فیصلہ
فلمساز نیٹ فلکس کے لیے ہر سال فلمیں بنائیں گے۔

ہالی ووڈ کے ہدایتکار اسٹیون اسپلبرگ نے نیٹ فلکس کے لیے ہدایتکاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق اسٹیون اسپلبرگ اور نیٹ فلکس نے پیر کے روز اس معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے تحت ہر سال فلمیں بنائی جائیں گی۔ اسٹیون اسپلبرگ فلم دی ایکسٹرا ٹیرسٹریل اور سیونگ پرائیویٹ ریان سمیت دیگر فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا وکٹوریہ سیکریٹ سے منسلک
اکیڈمی ایوارڈز کے انعام یافتہ اسٹیون اسپلبرگ معاہدے کے تحت فلم اسٹوڈیو یونیورسل پکچرز کے لیے بھی فلمسازی جاری رکھیں گے۔ نیٹ فلکس نے ایک ایسے وقت میں ان جیسے ہدایتکار کا انتخاب کیا ہے جب والٹ ڈزنی جیسی کمپنیاں فلمی صنعت میں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Steven Spielberg struck a multiyear deal to make movies for Netflix, as the streaming giant looks at ways to stand out among an ever-growing array of competitors #WSJWhatsNow pic.twitter.com/W0U2suGwR5
— The Wall Street Journal (@WSJ) June 22, 2021
اس سے قبل خبریں آرہی تھیں کہ اسٹیون اسپلبرگ نیٹ فلکس کے مخالف ہیں اور انہوں نے اس پلیٹ فارم کی فلموں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ بعد میں ہدایتکار نے ان باتوں کو غلط قرار دے دیا تھا۔
فلمساز اسٹیون اسپلبرگ کا کہنا تھا کہ میری پوری زندگی عوام کو بڑی اسکرین کے لیے فلمیں بنا کر دیتے ہوئے گزر گئی ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں محدود دائرے سے نکل کر کام کروں۔









