آغا علی اور حنا الطاف وزیر اعظم کے نقش قدم پر

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا تھا۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا ہے۔

اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی دونوں ہی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔ اب دونوں نے اچانک انسٹاگرام پر سب کو ان فالو کردیا ہے۔ اداکارہ نے اس سے قبل اپنے قریبی عزیز و اقارب، دوستوں اور کئی ساتھی اداکاروں کو فالو کیا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HELLO! Pakistan (@hellopakistan)

حنا الطاف نے گزشتہ سال 22 مئی کو اداکار آغا علی سے شادی کی تھی۔ آغا علی کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 10 لاکھ جبکہ حنا الطاف کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہے۔ دونوں نے اب تک اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے کہ انہوں نے اچانک انسٹاگرام پر سب کو اَن فالو کیوں کیا؟

یہ بھی پڑھیے

فواد خان کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حنا الطاف اور ان کے شوہر آغا علی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سب کو اَن فالو کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر