مشک کلیم کی میک اپ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

رواں برس مارچ میں پاکستانی انڈسٹری میں بغیر فلٹر کے تصاویر شیئر کرنے کا رحجان چلا تھا۔

پاکستانی ماڈل مشک کلیم کی چہرے سے میک اپ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ’میلان فیشن ویک‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماڈل مشک کلیم نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے چہرے سے میک اپ صاف کررہی ہیں۔ ماڈل نے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ بھی چہرے سے میک اپ صاف کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

ماڈل کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں نے ان کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی اداکاراؤں کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی بغیر میک اپ والی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے چہرے پر تل دکھائی دے رہے تھے۔

رواں برس مارچ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بغیر فلٹر کے تصاویر شیئر کرنے کا رحجان چلا تھا۔ پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی بہن نے اداکارہ کی بغیر فلٹر والی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ جس کے بعد انڈسٹری کی اداکاراؤں نے بھی اپنی بغیر فلٹرز والی تصاویر شیئر کی تھیں۔

جن اداکاراؤں نے بغیر میک اپ اور فلٹرز والی تصاویر شیئر کی تھیں ان میں منال خان، حنا الطاف، ہانیہ عامر اور ماہرہ خان شامل ہیں۔ اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ ’اس رجحان کا مقصد خواتین میں خوداعتمادی کو پروان چڑھانا ہے۔‘

متعلقہ تحاریر