اداکارائیں طوائف نہیں ہوتی ہیں، مریم نفیس

اداکارہ مدیحہ امام اور ثنا فخر مریم نفیس کی حمایت میں سامنے آئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسڑی کی اداکارہ مریم نفیس مداحوں کے اداکاراؤں کو طوائف سمجھنے پر غصے میں آگئیں اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام شیئر کردیا۔

ڈرامہ سیریل دیاردل سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ مریم نفیس نے انسٹاگرام پر ایک شخص کی جانب سے کیا گیا پیغام شیئر کیا جس میں ان صاحب نے لکھا تھا کہ آپ کچھ گھنٹے میرے دوست سے ملیں تو میں آپ کو 3 لاکھ روپے دینے کو تیار ہوں۔

مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ نہیں جانتیں کہ لوگوں کی ان احمقانہ باتوں کا ذمہ دار کون ہے۔ اداکارائیں روزانہ 12 گھنٹے کام کرتی ہیں، کبھی کبھی دورانیہ زیادہ بھی ہوجاتا ہے۔ ہم ایسے لوگوں کی ذہنیت کو برداش نہیں کرسکتے ہیں۔ مریم نفیس نے کہا کہ اداکارائیں تعلیم یافتہ گھرانوں سے آتی ہیں تاکہ اپنی پہچان بنا سکیں اور کسی کو ان کی بےعزتی کرنے کا حق نہیں پہنچتا ہے۔ مریم نفیس نے واضح الفاظ میں لکھا کہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتی ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

یہ بھی پڑھیے

دانش تیمور کرسٹیانو رونالڈو کے مداح

مریم نفیس کی پوسٹ پر اداکارہ ثنا فخر نے کہا کہ آن لائن ٹرولنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ اب ہم ان رویوں کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ دوسرے پیشوں کی طرح فنکار بھی عزت کے مستحق ہیں۔

ثنا فخر

اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فنکار بھی اتنی ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں جس طرح دوسرے پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کرتے ہیں۔

اداکارہ مدیحہ امام اور فیشن ڈیزائنرعاصم جوفا بھی مریم نفیس کی حمایت میں سامنے آئے۔

متعلقہ تحاریر