میرا کی انگریزی کے بعد اردو زبان میں دلچسپی

میرا نے اداکار راشد محمود کو اپنا پسندیدہ اردو اداکار کہہ دیا۔

اداکارہ میرا انگریزی بولنے کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہیں لیکن اب اداکارہ نے اردو زبان میں بھی دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔

میرا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ معروف شاعرہ پروین شاکر کا شعر پڑھتی دکھائی دیں۔ کمنٹس میں مداحوں نے انہیں خوب داد دی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارائیں طوائف نہیں ہوتی ہیں، مریم نفیس

میرا نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اداکار راشد محمود نے میرا کی درخواست پر پروین شاکر کا شعر پڑھا۔ اداکارہ نے ویڈیو کا عنوان میرے پسندیدہ اردو اداکار رکھا ہے۔

میرا جو پہلے انگریزی زبان سے پیار کرنے کی وجہ سے جانی جاتی تھیں اب اپنی مادری زبان اردو میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔

ارتضیٰ رباب عرف میرا جی نے 1995 سے فلمی کیئریر کا آغاز کیا۔ انڈسٹری میں 26 برس گزارنے کے باوجود اداکارہ آج بھی اپنی عمر 30 سال سے زیادہ نہیں بتاتی ہیں۔ اسکرین پر ہمیشہ تروتازہ دکھنے والی میرا متعدد فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرچکی ہیں۔ میرا نے بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ تحاریر