عمران اشرف کا مداحوں کو چیلنج

مہوش اعجاز نے اپنی بغیر فلٹر والی تصویر شیئر کردی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا ہے کہ وہ بغیر فلٹر والی تصویر شیئر کریں۔

ڈرامہ سیریل  ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں بھولا کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پاسپورٹ سائز تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بھی چیلنج کیا کہ وہ اپنی بغیر فلٹر والی پاسپورٹ سائز تصویر شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیے

میرا کی انگریزی کے بعد اردو زبان میں دلچسپی

صحافی مہوش اعجاز نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر فوٹوشوٹ کی ہے لیکن اس میں فلٹر کا استعمال نہیں ہوا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ غریب افراد کا پاسپورٹ ہی نہیں بنا اب تک۔

ایک مداح نے کہا کہ حسین لوگوں کے بھی مزے ہیں بغیر فلٹر کے بھی حسین لگتے ہیں لیکن ہمیں چیلنج نہ کریں ہم اچھے نہیں لگتے۔

عمران اشرف نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 میں ڈرامہ سیریل وفا کیسی کہاں کا عشق سے کیا تھا۔ ان دنوں اداکار کا ڈرامہ رقص بسمل  مداحوں میں بےحد مقبول ہورہا ہے۔

متعلقہ تحاریر