معروف اداکارائیں صنف آہن میں ایک ساتھ

ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی معاونت حاصل ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

آئی ایس پی آر کی معاونت سے بنائے جانے والے ڈرامے میں اداکارہ سجل علی، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان کو مرکزی کردار میں دکھایا جائے گا۔ صنف آہن کو ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، شہزاد نصیب اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف کا مداحوں کو چیلنج

 ڈرامہ عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایتکاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیئے ہیں۔ ڈرامے کی اداکاراؤں نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنف آہن کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

چند سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ڈرامے کی کہانی پاک فوج میں خدمات سرانجام دینے والی بہادر خواتین کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ خواتین کے حقوق پر مبنی ہوگا۔

 ڈرامے کی کہانی سے متعلق ہدایتکار اور پروڈیوسرز نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔  صنف آہن  آے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والا ڈرامہ سیریل عہد وفا عوام میں کافی مقبول ہوا تھا۔ امید ظاہر کی جارہی کہ صنف آہن بھی عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہے گا۔

متعلقہ تحاریر