عاصم اظہر نےمداحوں کی خواہش پوری کردی

مداحوں نے گلوکار سے دیگر گانوں کی فرمائش بھی کی ہے۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے بالی ووڈ کا مشہور گانا ’چاند چھپا بادل میں‘ گنگنایا۔ یہ گانا 1999 کی مشہور فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا حصہ تھا۔ 

بالی ووڈ فلم ہم دل دے چکے صنم کو 22  سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پرنہ صرف فلم کی کاسٹ بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم کی جھلکیاں شیئر کی جارہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے چاند چھپا بادل میں  گنگنانے کی ویڈیو شیئر کی۔ معروف گلوکار نے ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ وہ مداحوں کی خواہش پر یہ گانا گارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شرمین عبید چنائے سونیا حسین پر برہم

سوشل میڈیا پرعاصم اظہرکی اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔ مداحوں نے گلوکار سے دیگر گانے گنگنانے کی فرمائش بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی تھی جس کی وجہ سے یہ جوڑا اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتا تھا۔ بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں۔ کچھ روز قبل دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر