الف نون کی ٹی وی اسکرینز پر واپسی؟

اداکار عدیل امجد اور فیضان شیخ کے نئے ڈرامے کا پوسٹر اور ویڈیو سامنے آگئی۔

ماضی کی مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریز الف نون کو دوبارہ بنائے جانے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اس حوالے سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عدیل امجد اور فیضان شیخ کی نئی ویڈیو اور پوسٹر سامنے آیا ہے۔

کمال احمد رضوی اور ننھا پر مشتمل ڈرامہ ‘الف نون’ جس نے بھی دیکھا ہوگا، وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتا۔ ڈرامے میں ایک تیز شخص کی چالاکیوں کا بھانڈہ اس کا سادہ لوح ساتھی کس طرح پھوڑتا ہے وہ دیکھنے کے لائق تھا۔ ڈرامے کی ہر قسط میں معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کو تفریحی انداز میں پیش کیا جاتا تھا۔

ماضی کے مشہور ڈرامے کے ری میک بنائے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی جارہی ہیں۔ ڈرامے کا نام اب تک سامنے نہیں لایا گیا ہے تاہم صارفین کا خیال ہے کہ اداکار عدیل امجد عرف عادی ‘نون’ کے کردار میں اور فیضان شیخ ‘الف’ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ حسین ملازمہ پر برہم

مستقبل میں ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامے کے فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

کچھ عرصہ قبل گلوکار شہزاد رائے نے 60 کی دہائی کی مشہور مزاحیہ ٹی وی سیریز کو جلد فلم کے طور پر دوبارہ پیش کرنے کی بات کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shehzad Roy (@officialshehzadroy)

شہزاد رائے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ الف نون کے کرداروں پر مبنی فیچر فلم کو معروف اداکار و ہدایتکار فیصل قریشی بنارہے ہیں جبکہ شہزاد رائے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ تحاریر