ایسا معاشرہ چاہتا ہوں جہاں مسئلہ بتانا نہ پڑے، ٹیپو شریف
پاکستان کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے نیوز 360 کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک ایسا معاشرہ دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انہیں کسی پولیس اہلکار کو اپنا مسئلہ بتانا نہ پڑے بلکہ پولیس خود ان سے مسائل دریافت کرئے۔
ٹیپو شریف نے بتایا کہ ڈرامے میں کردار لمبا ہو یا چھوٹا ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کریں۔ ٹیپو شریف اداکاری کے علاوہ گلوکاری میں بھی نام کمارہے ہیں اور اپنی ایک میوزک البم بھی ریلیز کرچکے ہیں۔
نیوز 360 سے گفتگو میں ٹیپو شریف نے کہا کہ وہ جانوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے ساتھ اس کام میں عملی طور پر بھی حصہ لیتے ہیں۔
ٹیپو شریف نے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں
یہ بھی پڑھیے