آرٹ سے وابستہ لوگ ہی آرٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،شاہد رسام

کراچی آرٹ کونسل کی آرٹ اکیڈیمی کے پرنسپل اور آرٹسٹ شاہد رسام کا کہنا ہے کہ آرٹ کو دیکھنے کے دو زاویے ہیں، جو لوگ آرٹ سے وابستہ ہیں وہ اس کی اہمیت کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد رسام نے کہا کہ آرٹ کا تعلیم سے بہت گہرا تعلق ہے۔ شاہد رسام کا کہنا تھا کہ جب تک آپ تصویر کے سامنے کھڑے نہیں ہوں گے آپ پر یہ راز نہیں کھلے گا کہ اس کے اندر کیا ہے۔ جیسے آپ ایک خوشبو کو سونگھتے ہیں آپ کو وہ پسند آتی ہے تو آپ اس کو خرید لیتے ہیں۔ آرٹسٹ شاہد رسام نے مزید بتایا کہ ان کے والد مزدوری کرتے تھے اور والدہ لوگوں کے کپڑے سیا کرتی تھیں۔

شاہد رسام کی زندگی سے متعلق مزید باتیں جانیے اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

میں نے پہلی عالمی اردو کانفرنس کا آغاز کیا ہے، احمد شاہ

متعلقہ تحاریر