نورا فتحی کا کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج

ڈانسر نورا فتحی نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کردی۔

بالی ووڈ اداکارہ اور معروف ڈانسر نورا فتحی نے امریکی ماڈل واداکارہ کم کارڈیشین اور پاکستان کی مشہور میزبان متھیرا کو چیلنج دے دیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کردی۔

بالی ووڈ فلم ’ستیے مے وجیتے‘ کے گانے’دلبر‘ سے شہرت پانے والی ڈانسر نورا فتحی نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے کھڑی ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ ان کے مدمقابل کوئی بھی نہیں ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم کارڈیشین اور متھیرا دونوں انسٹاگرام پر اکثر و بیشتر مغربی لباس پہنے اسی قسم کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جیسی معروف ڈانسر نے کی ہے۔ نورا فتحی کی تحریر سے یہی گمان ہورہا ہے کہ انہوں نے کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ بھی پڑھیے

نورا فتحی کے گانے ’دلبر‘ کی ویڈیو پر 1 ارب سے زیادہ ویوز

متھیرا نے انسٹاگرام پر کچھ ہی روز قبل خواتین کے ملبوسات سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

نورا فتحی نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گانوں میں پرفارمنس دی ہے جن میں ساقی، دلبر، ناچ میری رانی اور گرمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دلبر نے ریلیز کے پہلے 24 گھنٹوں میں ہی یوٹیوب پر 21 لاکھ ویوز حاصل کرلیے تھے۔

متعلقہ تحاریر