پھانس میں شہزاد شیخ کی اداکاری کے چرچے

ڈرامے میں شہزاد شیخ ساحل نامی لڑکے کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل پھانس میں اداکار شہزاد شیخ نے مداحوں کو دنگ کردیا۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے والد جاوید شیخ کی طرح ایک باصلاحیت اداکار ہیں جو کسی بھی قسم کے کردار کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔

ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل پھانس کے مرکزی کرداروں میں شہزاد شیخ، زارا نور عباس اور سمی خان شامل ہیں۔ پھانس اب ایک اہم موڑ پر آگیا ہے جس میں اصل مجرم کا چہرا تو سامنے آگیا لیکن اس کے ساتھ جڑے دیگر لوگ اب بھی پس پردہ ہیں۔ ڈرامے کی کہانی نے بلاشبہ مداحوں کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا ہے۔

پھانس کی کہانی زیبا نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جوکہ گھروں میں کام کرنے والی ملازمہ کی بیٹی ہے۔ زارا نور نے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے۔ دوسری جانب شہزاد شیخ ساحل نامی لڑکے کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں جوکہ بچپن میں اپنے امیر والدین کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کے باعث پریشان ہوتا ہے اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ذہنی طور پر معذور ہونے کا ناٹک کرتا ہے لیکن جوانی کی دہلیز پار کرنے پر اس کا اصل چہرا زیبا اور ساحل کی والدہ کے سامنے آجاتا ہے جوکہ نہایت بھیانک ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوشل میڈیا اسٹاز نے فیصل قریشی کا مذاق بنادیا

مداحوں کی جانب سے ساحل کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور شہزاد شیخ کی اداکاری کی داد دی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ شہزاد شیخ نے پھانس میں یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنے والد جاوید شیخ کی طرح ایک باصلاحیت اداکار ہیں جو کسی بھی قسم کے کردار کو بخوبی نبھانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر