اداکارہ شگفتہ علی دلیپ کمار کی مقروض

انڈین اداکارہ شگفتہ علی نے دلیپ کمار کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔

برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کی زندگی کے روشن پہلو سامنے آرہے ہیں۔ انڈین اداکارہ شگفتہ علی کہتی ہیں کہ 38 سال قبل دلیپ کمار نے ان کے والد کا علاج لندن میں کرایا تھا اور 6 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کیے۔

دلیپ کمار گزشتہ روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں آسودہ خاک ہوگئے مگر ان کی زندگی کے روشن پہلو دنیا کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فلم اور ٹی وی ڈاموں کی معروف اداکارہ شگفتہ علی دلیپ کمار کی زندگی کا ایک ایسا پہلو سامنےلائی ہیں جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔

شگفتہ علی کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار ان کے والد کے قریبی دوست تھے۔ 38 سال قبل والد کو بیرون ملک علاج کی ضرورت پڑی تو دلیپ کمار نے لندن میں ان کا آپریشن کروایا اور 6 لاکھ روپے کے اخراجات برداشت کیے۔ شگفتہ علی کے مطابق ان کے والد کا آپریشن کامیاب رہا اور وہ 2 ماہ بعد ہندوستان واپس آئے۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ اور ان کی والدہ ہمیشہ دلیپ کمار کی مقروض رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

دلیپ کمار، فلم سے حقیقت تک ایک کہانی

واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ علی خود بھی کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد ساتھی اداکارہ نینا گپتا اور دیگر فنکار ان کی مدد کو آگے آئے تھے۔ اداکارہ کو علاج کے اخراجات پورے کرنے کے اپنے زیورات اور گاڑی بھی بیچنا پڑی تھی۔

Facebook Comments Box