بلال اشرف کی کامیابی مرحوم بہن کے نام

بلال اشرف اب تک 5 پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار بلال اشرف نے اپنی کامیابی کو مرحوم ہمشیرہ کے نام کردیا۔ انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈ ملنے پر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہم اسٹائل ایوارڈز میں فلموں کے اسٹائلش اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بلال اشرف نے اپنی کامیابی کو مرحوم بہن کے نام کردیا ہے۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے معروف اداکار نے لکھا کہ وہ اپنا ایوارڈ اپنی مرحومہ بہن سعدیہ کے نام کرتے ہیں کیونکہ ان کی بہن کا خواب تھا کہ وہ فلم بنائیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal)

یہ بھی پڑھیے

پھانس میں شہزاد شیخ کی اداکاری کے چرچے

بلال اشرف نے مداحوں کو بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں ہیرو بننے یا انڈسٹری کے باصلاحیت لوگوں سے مقابلہ کرنے نہیں بلکہ اپنی بہن کے ارمان پورے کرنے کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال اشرف اب تک 5 پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ 2014 میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں فلم 021 سے قدم رکھا تھا۔ 2 سال بعد فلم جانان میں جلوہ گر ہوئے، پھر فلم یلغار اور رنگریزہ میں کام کیا اور اس کے بعد فلم سپراسٹار میں اداکارہ ماہرہ خان کے مدمقابل سمیر کا کردار نبھایا۔

متعلقہ تحاریر