حدیقہ کیانی اور بلال عباس سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر
ڈرامہ سیریل دوبارہ میں حدیقہ کیانی، بلال عباس خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔
پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور اداکار بلال عباس خان ڈرامہ سیریل دوبارہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈرامے کی کاسٹ کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حدیقہ کیانی کی عمر سے متعلق تبصرے شروع کردیئے گئے ہیں۔
ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل دوبارہ میں حدیقہ کیانی، بلال عباس خان کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ڈرامے کے ہدایتکار دانش نواز ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ایمن سلیم فیروز خان اور حمزہ علی عباسی کے نقش قدم پر؟
نئے ڈرامے کے مرکزی کرداروں کے نام سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے عجیب و غریب تبصرے شروع کردیئے ہیں۔ کسی نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کی والدہ کی ہم عمر قرار دے دیا تو کسی نے کہا یقیناً حدیقہ کیانی ڈرامے میں بلال عباس کی بڑی بہن کا کردار نبھا رہی ہوں گی۔ ایک صارف نے کہا کہ ویسے تو حدیقہ کیانی عمران عباس کے مدمقابل کچھ اچھی نہیں لگیں گی لیکن ہوسکتا ہے بڑی ہیروئن دکھانا کہانی کی ضرورت ہو۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ کوئی ہیروئن نہیں ملی یا حدیقہ کیانی کم پیسوں پر مان گئی ہیں۔ صرف چند ہی صارفین نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی جانے بغیر کاسٹ پر تنقید بلا جواز ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کی عمر کو لے کر ٹرولنگ کرنے کی نئی روایت چل پڑی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری کے اذان سمیع خان کے ساتھ رقص کی ویڈیو پر بھی خوب تنقید کی گئی تھی جس پر بشریٰ انصاری نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ عائشہ عمر کی سینئر اداکاراؤں کے ساتھ تصویر پر بھی اداکاراؤں کی عمر سے متعلق بلاجواز تبصرے کیے گئے تھے۔