حریم شاہ کی فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو دھمکی

حریم شاہ نے دونوں رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے متعلق بےبنیاد باتیں کرنا بند کریں ورنہ وہ اصلیت سامنے لے آئیں گی۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ حریم شاہ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنونیئر فاروق ستار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں ورنہ میڈیا کو ان کے کردار سے متعلق تمام ثبوت دے دیں گی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان ان کے متعلق بےبنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، میڈیا والے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے تو اصلیت چھپاتی تھی، نہیں چاہتی تھی کہ آپ کا سیاسی کیریئر خراب ہو، اسی لیے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں ورنہ مجھے اور خدا کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حریم شاہ کی شادی سے پیپلز پارٹی رہنما مشکل میں

حریم شاہ نے فاروق ستار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 6 ماہ تک ان کے پیچھے لگے رہے اور کراچی کے ایک ہوٹل روم میں ان سے ملاقات کرنے بھی آئے۔ ویڈیو پیغام میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کے پاس واٹس ایپ پر ان 6 ماہ کے پیغامات بھی موجود ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں ورنہ میڈیا کو تمام ثبوت دے دیں گی۔ حریم شاہ نے دونوں رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ آخر میں حریم شاہ نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار اس قابل نہیں کہ میں ان کے ساتھ اپنا نام جوڑوں۔

Facebook Comments Box