ہر نئی فلم بنانا نئی جنگ لڑنے کے مترادف ہے، نبیل قریشی

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کا کہنا ہے کہ فلم بنانا ان کا ایک جنون تھا۔ فلم بنانے کے لیے ریونیو اکٹھا کرنا ایک مشکل کام ہے۔ ہر نئی فلم بنانا ایک نئی جنگ لڑنے کے مترادف ہے۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فضا علی مرزا نے کہا کہ فلم ‘ نامعلوم افراد ‘ نے جتنی کامیابی سمیٹی اس کا تصور بھی ہمارے ذہن میں نہیں تھا۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلم بنانا ایک رسکی کام ہے۔ دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں سینیما جانے کا وہ رجحان نہیں جو ہونا چاہیے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے مزید کیا باتیں کیں، دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

آرٹ سے وابستہ لوگ ہی آرٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،شاہد رسام

Facebook Comments Box