باراک اوباما پاکستانی گلوکارہ کی غزل کے مداح
عروج آفتاب نے انسٹاگرام پر سابق امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موسم گرما میں سننے والے گانوں کی فہرست جاری کردی، لسٹ میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں گائی ہوئی غزل بھی شامل ہے۔
باراک اوباما نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ وہ فارغ اوقات میں موسیقی سنتے ہیں۔ سابق امریکی صدر نے اپنے پسندیدہ گانوں کی ایک فہرست بھی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کی اور لکھا کہ ان کی اس لسٹ میں پرانے اور نئے گانے شامل ہیں۔ باراک اوباما نے بتایا کہ وہ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ موسم گرما بہت اچھے طریقے سے گزاریں گے اور بہت سارے فوک گانے سنیں گے۔ باراک اوباما نے جن گانوں اور گلوکاروں کی فہرست جاری کی اس میں پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں گائی گئی غزل محبت بھی شامل ہے۔
With so many folks getting together with family and friends, there’s a lot to celebrate this summer. Here’s a playlist of songs I’ve been listening to lately—it’s a mix of old and new, household names and emerging artists, and a whole lot in between. pic.twitter.com/xwTPun9wsw
— Barack Obama (@BarackObama) July 10, 2021
عروج آفتاب نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر باراک اوباما کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
مشعل اوباما نیٹ فلکس پر کوکنگ شو کی میزبانی کریں گی
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے غزل کے شاعر حفیظ ہوشیار پوری ہیں، جسے سب سے پہلے شہنشاہ غزل مہدی حسن خان صاحب نے اپنی آواز میں گایا تھا۔ بعد ازاں اسے بہت سے گلوکاروں نے اپنے انداز سے پیش کیا۔
سابق امریکی صدر نے دوستوں کو بھی سکون کے لیے ان کی جاری کردہ 38 گانوں پر مشتمل پلے لسٹ کو سننے کا مشورہ دے دیا۔









