بالی ووڈ نے بھج کی بھجیا بنادی
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس 12 مصالحے کی چاٹ کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم ‘بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کا ٹریلر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا تو پاکستانی اور انڈین صارفین دونوں کی جانب سے خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔
بالی ووڈ فلمز بنانے والے چند پروڈیوسرز پاکستان دشمنی میں بعض اوقات اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ کہانی کے پلاٹ پر توجہ تو دور کی بات فلم میں ایسی احمکانہ چیزیں دکھائی جاتی ہیں جن کا نہ تو سر ہوتا ہے نہ پیر۔ بالی ووڈ فلم بھج بھی ایسی ہی کسی پاکستان دشمنی کے تناظر میں بنائی جانے والی فلم ہے۔
انڈین اداکار اجے دیوگن نے بھج کا ٹریلر بڑے فخر سے ٹوئٹر پر شیئر کیا لیکن اس پر سوشل میڈیا صارفین کا جو ردعمل سامنے آیا اس کی شاید انہوں نے توقع نہیں کی تھی۔
When bravery becomes your armour, every step leads you to victory! 💯
Experience the untold story of the greatest battle ever fought, #BhujThePrideOfIndia.Trailer out now : https://t.co/o85HWqDVd9
Releasing on 13th August only on @DisneyplusHSVIP#DisneyPlusHotstarMultiplex
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) July 12, 2021
یہ بھی پڑھیے
کرینہ کپور نے اپنے ”تیسرے بچے“ کا اعلان کردیا
فلم ‘بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کا ٹریلر منظر عام پر آنے کے بعد نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے فلم پر تنقید کی بلکہ انڈین صارفین بھی مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھج کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔
unbelievable! an indian spy screaming Jai Hind in captivity(of pak soldiers?) and there are some dudes doing ….maatam in the background??? bollywood mein charas aur coke itni sasti hai kya https://t.co/5yUQTNRCAO
— Krish (@thehistoryboy) July 12, 2021
ٹریلر کی شروعات پاکستانی طیاروں کی بمباری سے ہوتی ہے جس کے بعد کبھی ماتم تو کبھی آئٹم سانگ کی جھلک دکھتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس 12 مصالحے کی چاٹ کو وہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔
سن 1971 کی پاک ہند جنگ پر مبنی فلم میں اجے دیوگن نے اسکواڈرن لیڈر وجے کارنک کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ سنجے دت ، سوناکشی سنہا ، نورا فاتحی اور شرد کیلکر بھی موجود ہیں۔ بالی ووڈ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔