بیلا حدید نے کانز فلم فیسٹیول کا میلہ لوٹ لیا

چند سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ ہم اسٹائل ایوارڈز میں ملبوسات پر اعتراض کرنے والے اب ان فنکاروں کا پیچھا چھوڑدیں۔

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنے لباس سے سب کو دنگ کردیا۔ منفرد طرز کے لباس نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو ہم اسٹائل ایوارڈز کے ملبوسات بھلادیئے۔

بیلا حدید نے 74ویں کانز فلم فیسٹیول میں اپنے سیاہ لباس سے ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچادیا۔ معروف ماڈل اپنے منفرد لباس سے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں مرکز نگاہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

جیکی چن چینی کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے

امریکی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیلا حدید کے لباس کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہم اسٹائل ایوارڈز میں ملبوسات پر اعتراض کرنے والے اب ان فنکاروں کا پیچھا چھوڑیں اور کانز فلم فیسٹیول کے رنگوں کو طولیں۔ بیلا حدید کے لباس نے پاکستانی صارفین کو واقعی ہم اسٹائل ایوارڈز کے ملبوسات بھولنے پر مجبور کردیا۔ امریکی ماڈل کے سیاہ لباس پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد تنقید کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کا میلہ تقریباً ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد فرانس میں سجا ہے۔ فلم فیسٹیول گزشتہ برس مئی میں ہونے والا تھا مگر کرونا کی وبا کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔  کانز فلم فیسٹیول 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments Box