سلطانہ صدیقی نے بھی کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔

ہم نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی کی نواسے کی شادی کی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی، تقریب میں فنکاروں کے ساتھ رقص کے دوران کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کی کھلے عام دھجیاں اڑا دی گئیں۔

ملک بھر میں کرونا کی وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگی ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو کرونا کی چوتھی لہر کا خدشہ بھی ہے لیکن ہمارے ٹی وی چینل کے مالکان جو کہ ٹی وی اسکرینز پر لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا سبق دیتے ہیں وہ اپنی نجی زندگی میں انہی ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہم نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی کے نواسے کی شادی کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں سلطانہ صدیقی کو اداکارہ بشریٰ انصاری اور کبریٰ خان سمیت متعدد فنکاروں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@ent_popcorn)

یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری کا ناقدین کو منہ توڑ جواب

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔ ایک صارف نے ڈانس ویڈیو کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اب کرونا کہاں ہے؟ ہمارے یہاں شادی ہو تو انہیں کرونا ایس او پیز یاد آجاتے ہیں۔ ایک صارف نے بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا انتقال کرونا سے ہوا تھا اور جو لائیو سیشن میں کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے بارے میں بتارہی تھیں اور اب یہ کھلے کھلے عام ناچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں سلطانہ صدیقی کے نواسے کی شادی کی ایک تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار اذان سمیع خان کے ساتھ رقص کررہی تھیں، جس پر مداحوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر